ممبئی کے جھو چوپاٹی علاقہ میں سمندر میں تیرنے گئے 4 لڑکے سمندر میں ڈوب گئے ہیں. 4 میں سے ایک کی لاش برآمد ہو چکی ہے باقی کی تلاش کی جا رہی ہے.بتایا جا رہا ہے کہ 5 جولائی کی شام کو جوہو چوپاٹی علاقہ میں 5 لڑکے تیرنے گئے جب وہ ڈوبنے لگے تو انمیں سے ایک کو وہاں موجود گارڈ نے بچالیا جب کہ دیگر 4 لڑکے سمندر میں ڈوب گئے.ڈوبنے والے سبھی لڑکوں کی عمر تقریباً 17 سال بتایئ جا رہی ہے. انمیں سے ایک کی لاش مل گی ہے تین لڑکوں کی تلاش ریسکیو ٹیم ابھی تک کر رہی ہے. ریسکیو آپریشن میں ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔