سنندا پیشکر کے قتل کے معاملے میں ششی تھرور کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے راحت ملی ہے.عدالت نے ششی تھرور کو ایک لاکھ کے مچلکہ پر عبوری ضمانت دے دی ہے. ساتھ ہی عدلیہ نے ضمانت منظور کرتے ہوئے تاقید کی ہے کہ عدالت کی منظوری کے بغیر وہ کسی بھی بیرونی ملک نہیں جا سکتے .دہلی پولیس نے ششی تھرور کو حراست میں لے کر انسے پوچھ تاچھ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضمانت کی مخالفت کی تھی جسے عدالت نے نہ منظور کر دیا.
.منگل کے روز ششی تھرور نے عبوری ضمانت کی عرضی عدالت کو دی تھی جس پر سنوائی کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا