اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home دنیا

مریکی صدارتی الیکشن میں روس نے مداخلت کی تھی: امریکی سینیٹ

مسلم ٹوڈے by مسلم ٹوڈے
جولائی 4, 2018
in دنیا, سیاست
0 0
0
مریکی صدارتی الیکشن میں روس نے مداخلت کی تھی: امریکی سینیٹ
0
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکہ کے صدارتی انتخابات کے بعد سے ہی یہ الزام لگتا آ رہا ہے کہ انتخابات میں روس نے مداخلت کی ہے. امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس کی تردید بھی کرتے آ رہے ہیں لیکن اب امریکی ایوان بالا نے صاف طور پر یہ کہا ہے کے انتخابات میں روس کی مداخلت تھی .

امریکا میں ملکی پارلیمان کانگریس کہلاتی ہے، جس کے دو ایوان ہیں۔ ایوان زیریں یعنی ایوان نمائندگان اور ایوان بالا جو سینیٹ کہلاتا ہے۔ واشنگٹن سے بدھ 4 جولائی کو موصولہ نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق روس پر 2016ء کے موسم خزاں سے ہی یہ الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ ماسکو نے امریکا کے ان صدارتی انتخابات میں مداخلت کی تھی، جن کے نتیجے میں ارب پتی کاروباری شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوئے تھے۔امریکا میں اس بارے میں مختلف سطحوں پر چھان بین ہوتی رہی ہے کہ آیا ماسکو نے واقعی امریکی صدارتی الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔ اب پہلی بار امریکی ایوان بالا کی انٹیلی جنس کمیٹی نے اس بارے میں اپنے موقف کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ روس نے یہ مداخلت کی تھی۔ ڈی پی اے کے مطابق اس سلسلے میں سینیٹ کی کمیٹی کی طرف سے جو کچھ کہا گیا ہے، وہ یقینی طور پر صدر ٹرمپ کو پسند نہیں آیا ہو گا، اس لیے کہ ٹرمپ بار بار ان دعووں کی تردید کرتے رہے ہیں کہ ان کی انتخابی مہم کے براہ راست یا بالواسطہ طور پر روس کے ساتھ کوئی روابط تھے۔سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے اب امریکی خفیہ اداروں کے اس موقف کی کھل کر تائید کر دی ہے کہ روس نے دو سال پہلے ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں اس لیے مداخلت کی تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مدد کی جا سکے۔ یہ بات سینیٹ کی اس کمیٹی کی ایک ایسی رپورٹ میں کہی گئی ہے، جو ریپبلکن سینیٹر رچرڈ بَر نے ڈیموکریٹ سینیٹر مارک وارنر کے ساتھ مل کر پیش کی ہے۔انتخابی سیاست کی سطح پر ٹرمپ اور روس کے روابط سے متعلق امریکی سینیٹ کا یہ موقف ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کی سربراہی ملاقات میں چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ یہی موقف اور اس بارے میں امریکی سینیٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی کی رپورٹ اس وجہ سے بھی بہت اہم ہیں کہ ان میں جو کچھ بھی کہا گیا ہے، وہ صرف ٹرمپ کے حریف ڈیموکریٹ سیاستدانوں نے ہی نہیں کہا بلکہ ایوان بالا میں ڈیموکریٹس اور ٹرمپ کی اپنی ریپبلکن پارٹی دونوں کی سوچ یہی ہے۔ریپبلکن سینیٹر رچرڈ بَر نے اس بارے میں واشنگٹن میں کہا کہ سینیٹ نے اپنے اس موقف تک پہنچنے کے لیے 16 ماہ تک ایسے بے شمار دستاویزات اور مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کا تجزیہ کیا، جن کی بنیاد امریکی خفیہ اداروں کو ملنے والی اطلاعات تھیں۔ سینیٹر بَر کے مطابق، ’’اس امر کی کوئی وجہ نہیں کہ امریکی انٹیلیجنس اداروں کی رپورٹوں میں اخذ کردہ نتائج کی تردید کی جا سکے۔‘‘نیوز ایجنسی اے ایف پی نے لکھا ہے کہ گزشتہ امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے یہ بات بھی اہم ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں ہی کی انٹیلیجنس کمیٹیاں اپنے اپنے طور پر ان الزامات کی چھان بین کر رہی تھیں۔ سینیٹ میں اگر دونوں سیاسی جماعتوں کے نمائندہ اراکین نے یہ کہا ہے کہ روس نے یہ مداخلت کی تھی تو ایوان نمائندگان کی انٹیلیجنس کمیٹی میں ابھی تک انہیں دونوں پارٹیوں میں یہ اختلاف رائے پایا جاتا ہے کہ آیا روس نے یہ مداخلت کی تھی یا نہیں۔اسی سلسلے میں خصوصی تفتیش کار رابرٹ میولر بھی ابھی تک اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں کہ آیا روس نے 2016ء کے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مدد کرنے کی کوشش کی تھی۔

Tags: امریکہامریکی سینیٹڈونالڈ ٹرمپ
Previous Post

این ایس یو آئی کا امت شاہ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج، 100 اضلاع میں پیش کی ایف آئی آر کی درخواست

Next Post

بیرونی ملک کا سفر نہیں کر سکتے ششی تھرور : عدلیہ

Next Post
بیرونی ملک کا سفر نہیں کر سکتے ششی تھرور : عدلیہ

بیرونی ملک کا سفر نہیں کر سکتے ششی تھرور : عدلیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist