اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

بی جے پی لوگوں کو مذہبی بنیاد پر باٹنے میں لگی ہوئی ہے : ممتا بنرجی

مسلم ٹوڈے by مسلم ٹوڈے
جون 22, 2018
in بھارت, سیاست
0 0
0
بی جے پی لوگوں کو مذہبی بنیاد پر باٹنے میں لگی ہوئی ہے : ممتا بنرجی
0
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس سپریمو ممتا بنرجی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم بی جے پی کی طرح انتہا پسند تنظیم نہیں ہیں.ممتا بنرجی نے بھاجپا پر الزام لگاتے ہوئے کھا کہ بی جے پی انتہا پسند تنظیم ہے جو لوگوں کو مذہبی بنیاد پر باٹنے میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ بی جے پی ان کی پارٹی پر حملہ کرکے دکھائے۔ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئےممتا نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی ریاست میں ووٹ بڑھانے کے لئے ای وی ایم سے چھیڑچھاڑ کر رہی ہے۔ انہوں نے اپنی پارٹی کے کارکنان سے اپیل کی کہ آئندہ لوک سبھا انتخاب کی تیاریاں کریں کیونکہ اس پر پورے ملک کی نظر ہے۔

ترنمول کانگریس کی Extended core committeeکی میٹنگ میں انہوں نے کہا، ‘ہم بی جے پی کی طرح انتہا پسند تنظیم نہیں ہیں۔ وہ مغرور اور غیرروادار ہیں۔ وہ مذہبی طور پر جانبدار ہیں۔ وہ مسلموں، عیسائیوں، سکھوں کو پسند نہیں کرتے … وہ ہندوؤں میں بھی اعلیٰ ذات اور پسماندہ ذات کے لوگوں کے درمیان فرق کرتے ہیں۔ ‘ بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا،’ وہ تصادم کی دھمکی دے رہے ہیں۔ چونکہ وہ دہلی میں اقتدار میں ہیں اس لئے وہ بم برسانے کی باتیں کرتے ہیں۔ میں ان کو چیلنج کرتی ہوں کہ آئیں اور ہمیں چھوکر دکھائیں۔ ہم ان کو اوقات بتا دیں‌گے۔ ‘

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے منگل کو کہا تھا کہ اگر ان کی پارٹی کے کارکنان پر ترنمول کانگریس کے لوگ حملہ کرتے ہیں تو وہ برداشت نہیں کریں‌گے اور انہوں نے جوابی حملے کی دھمکی دی تھی۔ ممتا نے بی جے پی، کانگریس، سی پی آئی ایم اور ماؤوادیوں پر الزام لگایا کہ بنگال میں انہوں نے ترنمول کانگریس کے خلاف ہاتھ ملا لئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں ووٹ فیصد بڑھانے کے لئے بھگواپارٹی ای وی ایم سے چھیڑچھاڑ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا، ‘ ووٹر لسٹ کی نظرثانی کا کام شروع ہو گیا ہے۔ یقینی بنائیے کہ پروسیس پر عمل کیا جائے۔ ای وی ایم سے چھیڑچھاڑ کرنا بی جے پی کی عادت ہے۔ ہماری پارٹی کے کارکنان کو محتاط رہنا چاہیے اور ان کی نگرانی کرنی چاہیے۔ ‘مہیش تالا میں مئی میں ہوئے اسمبلی ضمنی انتخاب کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت استعمال کئے گئے 30 فیصدی ای وی ایم صحیح سے کام نہیں کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا، ” مرکزی حکومت ای وی ایم مشین سے چھیڑچھاڑ کرتی ہے۔ ہر مشین کی نگرانی کرنی ہوگی۔ ‘

مہیش تالا میں ترنمول کانگریس نے بڑی جیت حاصل کی تھی۔ ممتا نے اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے پارٹی کارکنان سے لوگوں سے بڑے پیمانے پر رابطہ کرنے کے لئے کہا۔

Tags: بنگالبی جے پیترنمول کانگریسممتا بنرجی
Previous Post

پچھلے 3 سال میں مذہبی اختلاف اور راشٹروادی سیاست سب سے بڑا خطرہ بن‌کر ابھرےہیں

Next Post

سپریم کورٹ میں کیسوں کا بٹوارہ صحیح طریقہ سے ہونا چاہئے: جسٹس چیلامیشور

Next Post
سپریم کورٹ میں کیسوں کا بٹوارہ صحیح طریقہ سے ہونا چاہئے: جسٹس چیلامیشور

سپریم کورٹ میں کیسوں کا بٹوارہ صحیح طریقہ سے ہونا چاہئے: جسٹس چیلامیشور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist