اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

یو پی: پیپرلیک کے خلاف مظاہرہ کر رہی الٰہ آباد یونیورسٹی طلبا یونین کی سابق صدر رِچا سنگھ کو کیا گرفتار

مسلم ٹوڈے by مسلم ٹوڈے
جون 21, 2018
in بھارت, سیاست
0 0
0
یو پی: پیپرلیک کے خلاف مظاہرہ کر رہی الٰہ آباد یونیورسٹی طلبا یونین کی سابق صدر رِچا سنگھ کو کیا گرفتار

علامتی تصویر

0
SHARES
28
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
علامتی تصویر

یو پی میں پی سی ایس (پروویزنل سول سروسز)کے پیپر لیک کے خلاف احتجاج کر رہی رِچا سنگھ کی گرفتاری کے خلاف سخت رد عمل دیتے ہوئے سماجی کارکن شبنم ہاشمی نے کہا کہ یہ یوگی حکومت کے ذریعہ سبھی مخالفانہ آوازوں کو کچلنے کی شرمناک کوشش ہے۔
اتر پردیش کی یوگی حکومت کا طلبا پر تو ظلم جاری ہے ہی، مختلف تحریکوں کو کچلنے کی ان کی کوششیں بھی لگاتار جاری ہیں۔ الٰہ آباد یونیورسٹی طلبا یونین کی سابق صدر رِچا سنگھ کو گرفتار کر کے اس حکومت نے جیل میں ڈال دیا ہے۔ وہ کل یعنی 19 جون کو بقیہ طلبا کے ساتھ پی سی ایس (پروویزنل سول سروسز) میں پیپر لیک ہونے کے خلاف مظاہرہ کر رہی تھیں اور انھیں سات آٹھ لوگوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ ابھی موصول تازہ اطلاعات کے مطابق بقیہ سبھی لوگوں کو چھوڑ دیا گیا ہے لیکن رِچا کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔رِچا کی گرفتاری کے خلاف سخت رد عمل دیتے ہوئے سماجی کارکن شبنم ہاشمی نے کہا کہ یہ سراسر مخالفانہ آوازوں کو کچلنے کی یوگی حکومت کی شرمناک کوشش ہے۔ پی ایس سی کے امتحان میں پیپر لیک ہونے کی ذمہ داری اٹھانے اور طلبا کے مسائل حل کرنے کی جگہ طلبا پر اس طرح کا ظلم غیر جمہوری قدم ہے۔
اس سلسلے میں الٰہ آباد میں آئیسا کے لیڈر سنیل نے بتایا کہ تقریباً ایک مہینے سے طلبا تحریک کر رہے ہیں اور کمیشن سے مطالبہ کر رہے تھے کہ مین امتحان کی تاریخ آگے بڑھائی جائے۔ لیکن نہ تو کمیشن نے کچھ سنا اور نہ ہی حکومت نے۔ 18 جون سے پی سی ایس کا امتحان شروع ہو گیا۔ 19 جون کے امتحان میں ہندی سبجیکٹ کا پیپر لیک ہو گیا یعنی شام کی سٹنگ کا پیپر صبح میں لیک ہوا تو طلبا کا غصہ پھوٹ پڑا۔ طلبا نے اس بدانتظامی کے خلاف دھرنا و مظاہرہ کیا اور رِچا سنگھ کے ساتھ بقیہ لوگ دھرنے پر بیٹھ گئے۔ حالانکہ امتحان رَد کر دیا گیا تھا لیکن حکومت سننے کو تیار نہیں تھی۔ اسی دوران بس میں آگ لگی اور گرفتاریاں ہوئیں۔

اسی معاملے میں آج صبح رِچا سنگھ کو جیل میں ڈال دیا گیا جب کہ بقیہ گرفتار لوگوں کو چھوڑ دیا گیا۔ غور طلب ہے کہ اس وقت الٰہ آباد یونیورسٹی طلبا یونین کے صدر اوینیش یادو سمیت بقیہ تمام عہدیداران دیگر معاملوں میں جیل میں بند ہیں۔ الٰہ آباد سمیت اتر پردیش کی تمام یونیورسٹیوں میں طلبا تحریک کو بری طرح سے دبانے، گرفتاریاں کرنے میں یوگی حکومت نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ بنارس ہندو یونیورسٹی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بعد اب الٰہ آباد یونیورسٹی بھی نشانے پر ہے۔

Tags: اتر پردیشبی جے پیپی سی ایس پیپر لیکیوگی حکومت
Previous Post

بی جے پی-آر ایس ایس میں یوگی آدتیہ ناتھ کی مخالفت کا آغاز !

Next Post

ایران کے لوگ امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے: روحانی

Next Post
جوہری معاہدہ میں فائدہ نہ ہونے پر اسمیں بنے رہنا ناممکن: ایران

ایران کے لوگ امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے: روحانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist