جمعہ, مارچ 6, 2026
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

گوا : بی جے پی کے جنرل سکریٹری کی فرم پر پڑا چھاپہ، 100 کلو گرام ڈرگس برآمد

مسلم ٹوڈے by مسلم ٹوڈے
جون 21, 2018
in بھارت, سیاست
0 0
0
گوا : بی جے پی کے جنرل سکریٹری کی فرم پر پڑا چھاپہ، 100 کلو گرام ڈرگس برآمد
0
SHARES
34
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

گوا میں بی جے پی کے جنرل سکریٹری واسو دیو پرب کی فرم پر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے چھاپہ ماری کی. چھاپہ ماری میں بی جے پی لیڈر کی فرم سے 100 کلو گرام کچا کیٹامائن برآمدہوا ہے جو کہ ایک طرح کا ڈرگ ہے اور گوا میں اس کو رکھنے پر پابندی ہے۔
گوا کے معروف بی جے پی لیڈر واسودیو پرب کے مشکلوں میں اس وقت اضافہ ہو گیا جب ان کی فرم پر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے چھاپہ ماری کی اور وہاں سے 100 کلو گرام کچا کیٹامائن برآمد کیا۔ یہ ایک طرح کا ڈرگ ہے جو کہ گوا میں پوری طرح سے ممنوع ہے۔ اس معاملے میں اب تک 11 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔گوا بی جے پی میں جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز واسو دیو پرب سے بھی ڈی آر آئی نے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی۔ ممنوعہ ڈرگس کی برآمدگی کے بعد جہاں واسودیو مشکل میں پھنس گئے ہیں وہیں اپوزیشن پارٹیوں نے بھی بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔میڈیا نے جب اس سلسلے میں واسودیو پرب سے سوال کیا تو انھوں نے اپنے اوپر لگے سبھی الزامات کو خارج کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ فرم ان کی ضرور ہے لیکن وہاں سے برآمد ڈرگس ان کا نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جگہ انھوں نے ایک ٹورسٹ ڈرائیور کو کرایہ پردی تھی جس کا کہنا تھا کہ کناڈا کے ایک شخص کو یہ جگہ چاہیے۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ واسودیو پرب کے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے جس سے کہ یہ پتہ چلے کہ فرم کی یہ جگہ انھوں نے کرایہ پر دے رکھی ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق واسودیو کواس فرم کے لیے 75 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ملتا تھا اور پرب نے اس سلسلے میں انکم ٹیکس کو بھی کوئی جانکاری نہیں دی تھی۔
گوا کانگریس کے لیڈر یتیش نائک نے اس پورے معاملے میں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ "برسراقتدار بی جے پی کے لیڈر کو اس طرح ڈرگس رکھنے کے معاملے میں پکڑا جانا حیران کرنے والا واقعہ ہے۔” انھوں نے مزید کہا کہ "اس سلسلے میں حکومت کو جواب دینا چاہیے اور واسودیو پرب کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جانی چاہیے۔” دوسری طرف گوا بی جے پی کے صدر ونے تیندولکر نے منگل کے روز کہا کہ "پرب کی اس میں ایک فیصد یا 0.1 فیصد بھی شراکت داری نہیں ہے، انھوں نے کوئی جرم نہیں کیا ہے۔ انھوں نے صرف ایک ہی جرم کیا ہے کہ انھوں نے بغیر آئی ڈی سی کو بتائے اس پلاٹ کو کرایہ پر دے دیا۔ یہ ان کا جرم ہے۔ ہمیں واسودیو پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ اس طرح کی چیزوں میں شامل نہیں ہیں، وہ مستقبل میں بھی اس طرح کی چیزوں میں شامل نہیں ہوں گے۔”بی جے پی اور واسودیو اس معاملے میں جتنی بھی وضاحت پیش کریں لیکن اپوزیشن پارٹیاں انھیں خوب نشانہ بنا رہی ہیں اور ڈی آر آئی کا شکنجہ بھی کستا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب گوا اسٹیٹ انڈسٹریل کارپوریشن کی طرف سے بھی واسودیو پرب کو ایک نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ اس نوٹس میں پوچھا گیا ہے کہ آخر انھوں نے کس بنیاد پر اپنی فرم کو کرایہ پر دیا تھا۔ جواب کے لیے واسودیو کو ایک ہفتہ کا وقت دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چھاپہ ماری کی یہ کارروائی ڈی آر آئی نے آپریشن وٹامن سی کے تحت ملک میں تقریباً 14 مقامات پر کی ہے جس میں گجرات، مہاراشٹر اور گوا شامل ہیں۔ اس درمیان کل 308 کلو گرام کیٹامائن ضبط کیا گیا ہے۔

Tags: بی جے پیڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنسڈی آر آئیگواگوا بی جے پیواسو دیو پرب
Previous Post

شجاعت قتل معاملہ: کشمیر کے اخبارات نے درج کرایا احتجاج ’اداریہ‘ کی جگہ چھوڑی خالی

Next Post

بی جے پی-آر ایس ایس میں یوگی آدتیہ ناتھ کی مخالفت کا آغاز !

Next Post
بی جے پی-آر ایس ایس میں یوگی آدتیہ ناتھ کی مخالفت کا آغاز !

بی جے پی-آر ایس ایس میں یوگی آدتیہ ناتھ کی مخالفت کا آغاز !

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist