اتوار, جون 15, 2025
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
انگریزی
ہندی
مسلم ٹوڈے
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما
No Result
View All Result
مسلم ٹوڈے
No Result
View All Result
Home بھارت

پی ڈی پی نے اپنی 19 سالہ تاریخ میں دو مرتبہ اقتدار حاصل کیا، لیکن ایک مرتبہ بھی آئینی مدّت پوری نہیں کی

مسلم ٹوڈے by مسلم ٹوڈے
جون 20, 2018
in بھارت, سیاست
0 0
0
پی ڈی پی نے اپنی 19 سالہ تاریخ میں دو مرتبہ اقتدار حاصل کیا، لیکن ایک مرتبہ بھی آئینی مدّت پوری نہیں کی
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سری نگر: پی ڈی پی کا وجود قائم کرنے میں مرحوم مفتی محمد سعید ، اُن کی بیٹی محبوبہ مفتی اور کچھ ساتھیوں نے ساتھ دیا. سنہ 1999 میں پی ڈی پی وجود میں آئی ۔ 1999 سے ابتک دو مرتبہ پی ڈی پی حکومت میں آئی لیکن ایک بار بھی اپنی چھ سالہ آئینی مدّت مکمل کرنے مے ناکامیاب رہی . پارٹی کے وجود میں آنے کے بعد مفتی سعید اس پارٹی کے بانی و سرپرست بنے تھے جبکہ محبوبہ مفتی اس کی صدر بنی تھیں۔پی ڈی پی کے نام سے اپنی ایک الگ سیاسی جماعت بنانے کے بعد دونوں باپ بیٹی نے عوامی جلسوں میں اعلاناً کہا تھا کہ ’اس جماعت کا بنیادی مقصد نامساعد حالات کے شکار کشمیری عوام کے زخموں پر مرہم کرنا ہے‘۔ لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے پی ڈی پی نے سال 2002 ء کے اسمبلی انتخابات سے قبل جموں وکشمیر میں سیلف رول (خود حکمرانی جس میں مرکزی سرکار کی کم سے کم مداخلت ہو)، ڈبل کرنسی اور سرحدوں کو غیر متعلقہ بنانے کے نعروں کا بڑھ چڑھ کا استعمال کیا ۔ان نعروں کا ثمرہ اس جماعت کو 2002 ء میں اقتدار کی شکل میں حاصل ہوا۔ لیکن اپنی 19 سالہ تاریخ میں دو مرتبہ اقتدار میں آنے والی پی ڈی پی حکومت ایک مرتبہ بھی چھ سال کی آئینی مدت برقرار نہیں رہ سکی۔جموں وکشمیر میں ستمبر اکتوبر 2002 ء میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے بعد پی ڈی پی اور کانگریس نے مخلوط حکومت تشکیل دی ۔ مخلوط حکومت کے ایجنڈے کے تحت مرحوم مفتی محمد سعید 2002 ء سے 2005 ء تک ریاستی وزیر اعلیٰ بنے رہے۔ کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے 2005 ء میں بحیثیت وزیر اعلیٰ ریاست کی کمان سنبھالی۔ لیکن 2008 ء میں حکومت کی آئینی مدت ختم ہونے سے چند ماہ پہلے ہی پی ڈی پی نے کانگریس سے اپنی حمایت واپس لیکر حکومت کو گرادیا۔
پی ڈی پی نے کانگریس سے اپنی حمایت اُس وقت واپس لی تھی جب ریاست میں امرناتھ شرائن بورڈ کو زمین منتقل کئے جانے کی وجہ سے شدید بحران پیدا ہوا تھا۔ ریاست میں نومبر دسمبر 2014 ء میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعتبار سے پی ڈی پی 28 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ، بی جے پی 25 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ سابقہ مخلوط حکومت میں شامل نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو بالترتیب 15 اور 13 سیٹیں ملیں۔علیحدگی پسند سیاست سے مین اسٹریم میں قدم رکھنے والے سجاد غنی لون کی پیپلز کانفرنس وادی کشمیر میں ایک اور سیاسی طاقت بن کر ابھر گئی جس نے دو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی اور بی جے پی نے یہ کہتے ہوئے مخلوط حکومت تشکیل دی کہ دونوں جماعتوں کو عوام کا مینڈیٹ حاصل ہوا ہے۔ دونوں جماعتوں کو حکومت تشکیل دینے میں قریب تین مہینے لگے۔ لیکن 7 جنوری 2016 ء کو مفتی محمد سعید انتقال کرگئے اور ریاست میں ایک بار پھر سیاسی بحران پیدا ہوا۔تین ماہ کے طویل انتظار کے بعد محبوبہ مفتی وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے لئے راضی ہوئیں اور ریاست کی پہلی مسلم خاتون وزیراعلیٰ بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ 2008 ء کے برخلاف 19 جون 2018 ء کو پی ڈی پی کے بجائے اس کی اتحادی جماعت بی جے پی نے علیحدگی کا راستہ اختیار کرکے قریب ساڑھے تین سال تک جاری رہنے والے پی ڈی پی بھاجپا حکومت گرادی۔ اس طرح سے دو مرتبہ اقتدار میں آنے والی پی ڈی پی حکومت ایک مرتبہ بھی چھ سال کی آئینی مدت تک برقرار نہیں رہ سکی۔

Tags: امت شاہبی جے پیپی ڈی پیسری نگرمحبوبہ مفتیمفتی محمد سعید
Previous Post

اتر پردیش: سرکاری بلڈ بینک کی لاپروائی سے خاتون کی موت

Next Post

جموں وکشمیر: 4 دشک اور آٹھویں بار گورنر راج

Next Post
جموں وکشمیر: 4 دشک اور آٹھویں بار گورنر راج

جموں وکشمیر: 4 دشک اور آٹھویں بار گورنر راج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمارے چینل

https://www.youtube.com/watch?v=8PdsmgX4rdc

تازہ ترین خبر

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

بنگال بی جے پی کا اگلا صدر کون ہوگا؟

اکتوبر 16, 2024
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما

اکتوبر 16, 2024
ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

ہماچل پردیش: منڈی میں مسجد کا حصہ منہدم کرنے کے حکم پر عدالت کی روک

اکتوبر 16, 2024
Currently Playing

ٹیگ

#دنیا coronavirus delhi jamia milia saharanpur saudi arab shaheen bagh آر ایس ایس اتر پردیش اداکارہ امت شاہ امریکہ ایران بابری مسجد بھارت بہار بی جے پی جھارکھنڈ دلت راجستھان راہل گاندھی سپریم کورٹ لکھنؤ محبوبہ مفتی مدھیہ پردیش مرکزی حکومت مریم نواز ممبئی مودی مہاراشٹر نئی دہلی نواز شریف وزیر اعظم ٹرمپ پاکستان پی ڈی پی ڈونالڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کشمیر کم جونگ ان کیجریوال گینگسٹر ہریانہ یوگی حکومت

ہمارے بارے میں

زمرے

  • Uncategorized (86)
  • اداریہ (5)
  • اقتصادیات (5)
  • بھارت (2,458)
  • تعلیم (239)
  • دنیا (632)
  • سنیما (96)
  • سیاست (1,634)
  • صحت (89)
  • کھیل (33)
  • ملاقات (24)
  • میگژین (6)
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق
  • انگریزی
  • ہندی
  • پرائیویسی پالیسی
  • اشتہار
  • ہم سے رابطہ کریں
  • کیریئر کے
  • ہمارے متعلق

© 2021 Muslim Today.

No Result
View All Result
  • صفحئہ اول
  • بھارت
  • دنیا
  • اداریہ
  • ملاقات
  • کھیل
  • تعلیم
  • اقتصادیات
  • میگژین
  • سنیما

© 2021 Muslim Today.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist