پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف اور متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے لیے نامزدگی کے کاغذات مسترد کردیئے گئے۔
ریٹرننگ افسرنے سابق آرمی چیف اور اے پی ایم ایل کے سربراہ کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں ، پرویز مشرف کی منظوری عدالت میں حاضری سے مشروط تھی۔ جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار دو مقدمات میں مفرور ہیں اورریٹرننگ افسر کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی میں انہوں نے دونوں مقدمات چھپائے اوراپنی مفروری کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں کیا۔ڈاکٹر فاروق ستار کے پاس بہر حال کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل کرنے کا حق ہے۔
سابق صدر نے آئندہ انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کی نشست این اے 1 چترال سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے۔یاد رہے کہ 7 جون کو سپریم کورٹ نے سابق آرمی چیف ریٹائر جنرل پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کےخلاف درخواست کی سماعت میں سابق صدر کو وطن واپس بلاتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی بھی وصول کرنے کا حکم دیا تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کاغذاتِ نامزدگی منطور کرلئے گئے ہیں۔