بی جے پی کی طرف سے پی ڈی پی سے اتحاد ختم کر لینے پر پی ڈی پی حیرت زدہ ہے ۔ پی ڈی پی کے ترجمان رفیع احمد میر کا کہنا ہے کہ اس تعلق سے ہمیں کوئی اشارہ تک نہیں دیا گیا انہونے بی جے پی کے اس فیصلے کو چونکانے والا بتایا ہے ۔
پی ڈی پی سے ناطہ توڑنے کے بعد بی جے پی کے نیتارام مادھو نے پریس کانفرنس کے ذریعہ صحافیوں سے کہا کہ جموں و کشمیر میں پی ڈی پی سے ناطہ توڑنے کا فیصلہ ملک کی سالمیت اور اتحاد کے لئے لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لئے کشمیر ہمیشہ سے ہندوستان کا ایک اٹوٹ حصہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ریاست میں ہمارے وزراء کو ترقیاتی کاموں کو کرانے میں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔‘‘رام مادھو نے کہا کہ وادی کشمیر میں پریس کی آزادی خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ریاست میں سنگ باری کے واقعات بڑھے ہیں۔ ہم نے قیام امن کے لئے ایک مہینے کے کی جنگ بندی کا اعلان کیا لیکن دہشت گردوں اور علیحدگی پسندوں کی طرف سے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا گیا۔‘‘
جموں و کشمیر میں مخلوط حکومت چلا رہیں بی جے پی اور پی ڈی پی کا اتحاد ٹوٹ گیا ہے۔ بی جے پی نے حمایت واپس لے لی ہے۔ بی جے پی کے جموں و کشمیر کے انچارج رام مادھو میڈیا سے خطاب کر رہے ہیں۔