بہار میں چکنی گاؤں کے قریب اسكارپيو گاڑی بے قابو ہو کردرخت سے ٹکرائی اس کے بعد قریبی تالاب میں جا گری،اس حادثے میں کار میں سوار 6 بچوں کی موت ہو گئی ہے۔
بہار کے ارریہ میں بارات سے لوٹ رہی اسكارپيو گاڑی بے قابو ہوکر تالب میں گر گئی، حادثے میں اسكارپيو میں سوار 6 بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے جبکہ ایک بچے کو بچا لیا گیا ہے، یہ حادثہ تاراباڑی تھانہ علاقے میں چکنی گاؤں کے قریب ہوا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ پہلےا سكارپيو گاڑی بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرائی اس کے بعد قریبی تالاب میں جا گری۔
حادثے کے بعد علاقے میں ہلچل مچ گئی، اطلاع پر موقع پر پہنچی انتظامی ٹیم نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، لیکن 6 بچوں کو نہیں بچایا جا سکا، حادثے میں زخمی ایک بچے کو علاج کے لئے قریبی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔