دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے گھر ملک کی چار ریاستوں کے وزراء اعلی کل کیجریوال سے ملنا چاہتے تھے لیکن ان کو ملنے کی اجزات نہیں ملی واضح رہے کہ کیجریوال گورنر کے گھر پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں جس کے بعد اس معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ۔
وزیر اعلی کیجریوال اپنے تین وزراء کے ساتھ گزشتہ چھہ روز سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ کل ہفتہ کے روز ملک کی چار ریاستوں کے وزراء اعلی ان سے ملاقات کرنا چاہتے تھے لیکن اجازت نہ ملنے پر وہ کیجریوال کے گھر پر ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال سے ملے اور اس کے بعد چاروں وزراء اعلی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بنگال کی وزیر اعلی ممتا بینرجی نے کہا’’یہی حال رہا تو ملک میں منتخب حکموتوں کا مستقبل کیا ہو گا ؟ ہم نے تین چار گھنٹے انتظار کیا لیکن ایل جی نے کوئی جواب نہیں دیا‘‘۔ ممتا نے کہا کہ عام انتخابات آنے والے ہیں اور عام آدمی پارٹی عوام کے پاس جائے۔ واضح رہےمغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بینر جی، آندھرا پردیش کے چندرا بابو نائڈو ، کیرلہ کے پینارائی وجےئن اور کرناٹک کے کماراسوامی نے کیجریوال کی اہلیہ سے ملاقات کی اور کیجریوال کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔