پورے ملک میں عید اور ماہرانہ پرتاپ کی جینتی دھوم دھام سے منائی گئی لیکن شاجاپور سے ایک دکھی کرنے والی خبر آ رہی ہے جہاں دو فرقوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ میں کئی لوگ زخمی ہو گئے، حالات کو قابو کرنے کے لئے دفعہ 144 لگا دی گئی ہے۔
مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں جلوس پر پتھراؤ کے بعد دو فرقوں کے درماین پرتشدد جھڑپ ہو گئی۔ دونوں فریقوں کی جانب سے پتھر بازی میں بہت سے لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ فسادیوں نے آتش زنی کرتے ہوئے 5 موٹر سائیکلیں اور ایک آٹو میں آگ لگا دی، پولس نے فسادیوں کو منتشر کرنے کے لئے تقریباً 20 منٹ تک آنسو گیس کے گولے داغے، حالات کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولی فورس تعینات کر دی گئی ہے اور علاقے میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا۔
مہارانا پرتاپ جینتی پر ‘چھتریہ سماج شوریہ یاترا’ نکال رہا تھا، جلوس نئی سڑک سے بس اسٹینڈ کی طرف جا رہا تھا، بھوتیشور مہادیو مندر کے پاس عید کے پروگرام کے لئے ایک پلیٹ فارم بنا ہوا تھا، جس میں گانے بج رہے تھے، جلوس کے کچھ دور ہونے پر پولس نے ساؤنڈ کم کرنے کے لئے نوجوانوں سے کہا، جس لے کر نوجوانوں کو لے کر تنازعہ ہو گیا، اسی درمیان کچھ فسادیوں نے جلوس پر پتھراؤ کر دیا۔