گرارو میں نجی کلینک چلانے والے ایک ڈاکٹر کو درخت سے باندھکر اس کی بیوی اور بیٹی کے ساتھ بدھ کی رات کو مبینہ طور پرگینگ ریپ کیا ۔ این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق پولیس کو دئے بیان میں ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ گیا کے گرارو بازار سے لوٹ رہے تھے، جب سونڈیہا کے پاس ایک سنسان جگہ پر ان کو ایک ہتھیاربند گروہ نے گھیر لیا۔ یہ قریب 20 لوگ تھے۔ جب انہوں نے ڈاکٹر کی بیوی اور 12 سال کی بیٹی کے ساتھ بدتمیزی کی، تب انہوں نے اس کی مخالفت کی، جس کے بعد ان کو درخت سے باندھکر ان کی بیوی اور بیٹی کے ساتھ ریپ کیا۔
پٹنہ زون کے آئی جی نیر حسنین خان نے اس معاملے کو لےکر کوچ پولیس چیف راجیو کمار سنگھ کو معطل کئے جانے کے ساتھ ہی ان کے خلاف شعبہ جاتی کارروائی کاآرڈر دیا ہے۔ خان نے بتایا کہ شک کی بنیاد پر سونڈیہا گاؤں سے 20 لوگوں کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے دو کی پہچان متاثرہ نے کر لی ہے۔ دونوں جوانوں سے پوچھ تاچھ کر معاملے میں شامل ان کے دوسرے دوستوں کی پہچانکر کے ان سبھی کی گرفتاری یقینی بنانےکا حکم دیا گیا ہے۔ ان کی ہدایت پر معاملے کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی کی تشکیل کر دی گئی ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق؛ اس واردات کے بعد نابالغ متاثرہ اور اس کی ماں کو میڈیکل جانچ کے لیے پربھاوتی ہاسپٹل لایا گیا۔ یہاں لڑکی نے اپنی آپ بیتی سنائی اور کہا کہ’ میں چاہتی ہوں جو میرے ساتھ ہوا وہ کسی کے ساتھ نہ ہو۔ جلد سے جلد ان ملزموں کو گرفتار کیا جائے اور ان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ متاثرہ نے کہا کہ میں ان ملزموں کو پھانسی پر لٹکتا ہوا دیکھنا چاہتی ہوں۔