مدھیہ پردیش کے گنا سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی پننالال شاكيا نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین بانجھ رہے، لیکن ایسے غیر مہذب بچوں کو پیدا نہ کریں۔
مدھیہ پردیش کے گنا سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی پننالال شاكيا نے خواتین کو ایک عجیب نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین بانجھ رہے، لیکن ایسے غیر مہذب بچے کو جنم نہ دیں جو معاشرے کو خراب کرے۔ پننالال شاكيا نے 13 مئی کو ایک پروگرام میں شیوراج حکومت کی اسکیموں کی تعریف کی، اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے یہ بیان دیا۔بی جے پی ممبر اسمبلی نے کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں غلط پالیسیاں بنانے والے رہنماؤں نے جنم لیا، کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے شاكيا نے کہا، خواتین بانجھ رہیں، لیکن ایسے بچوں کو نہ پیدا کریں جو تہذیب و تمدن سے آراستہ نہ ہوں۔