آسام میں بی جے پی پڑتی کے واحد مسلم ممبر اسمبلی امین الحق لشکر کو ایکدھمکی بھرا خط ملا ہے جسمے لکھا ہے کہ اگر انہونے 15 دن کے اندر بھاجپا سے استعفی نہیں دیا نہیں دیا تو انھیں جان سے مار دیا جاےگا ۔
آسام میں بی جے پی کے اکلوتے مسلمان رکن اسمبلی امین الحق لشکر کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر وہ بی جے پی نہیں چھوڑیں گے تو ان کو جان سے مار دیا جائے گا۔ پولس نے منگل کو بتایا کہ امین الحق کو یہ دھمکی ایک خط بھیج کر دی گئی ہے جس میں تحریر ہے کہ اگر انہوں نے 15 دن کے اندر پارٹی سے استعفی نہیں دیا تو ان کو مار دیا جائے گا۔واضح رہے کہ امین الحق آسام کے کچر ضلع کی سوناٹی سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔ امین نے اس سیٹ سے کانگریس کے امیدوار انعام الحق کو ہرایا تھا۔ بنگلہ زبان میں لال سیاہی سے تحریر خط کے ساتھ 32 ایم ایم پستول کی دو گولیاں بھی بھیجی گئی ہیں۔
ہندوستان ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق امین الحق نے بتایا کہ یہ خط 22 مئی کو کریم گنج سے پوسٹ کیا گیا ہے اور انہیں 9 جون کو موصول ہوا۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ ایک مسلمان ہونے کے با وجود انہوں نے بی جے پی کا کیوں انتخاب کیا۔ اس میں الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ ماہ شہریت ترمیمی بل 2014 کی مخالفت نہیں کی۔ امین نے کہا کہ ممکن ہے کہ یہ خط غیر قانونی تجارت کرنے والے یا زمین مافیہ کی جانب سے بھیجا گیا ہو۔امین الحق نے سلچر ضلع میں نا معلوم اشخاص کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے۔ اس خط کے بعد رکن اسمبلی کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ واضح رہے آسام میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف مسلمانوں میں کافی غصہ ہے۔