ہندوستان کے سبق صدر پرنب مکھرجی کا آر ایس ایس کی تقریب میں جانے کو لیکر لگاتار بحس ہو رہی ہے پرنب مکھرجی کو مدعو کیا جانا اور ان کا ناگپور واقع آر ایس ایس کے ہیڈ کوارٹر سے خطاب کرنا لگاتار چرچا میں ہے۔ اسی موضوع پر وشو ہندو پرشاد کے سابق سربراہ پروں ٹوگاڈیا کا بھی بیان آیا ہے.
ہندوستان کے سابق صدر پرنب مکھرجی گزشتہ روز ناگپور پہنچے اور آر ایس ایس کی تقریب سے خطاب کیا۔ اس سے ایک طرف جہاں کانگریس خیمہ میں ہلچل ہے تو دوسری طرف وشو ہندو پریشد کے سابق سربراہ پروین توگڑیا نے بھی اپنا درد بیان کر دیا ہے۔ توگڑیا نے کہا ، پرنب نہرو کو ماننے والے ہیں اور ہم ہیڈ گیوار اور ساورکر کے پیروکار ہیں۔ پھر بھی بی جے پی کو پرنب عزیز ہیں میں نہیں۔‘‘ پروین توگڑیا نے نئی تنظیم بنانے کا اعلان کیا ہے۔جمعہ کے روز پروین توگڑیا مدھیہ پردیش کے مندسور پہنچے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ فائرنگ میں ہلاک ہوئے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں۔پروین توگڑیا نے کہا، ’’24 جون کو میں ہندوتوا کی نئی مہم نئی تنظیم کا آغاز کروں گا۔ میں گزشتہ 50 سالوں سے ہندو مفاد کے لئے جو کام کر رہا ہوں اسے اب تیز کرنے جا رہا ہوں۔‘‘