یو پی میں بن نے والے پتنجلی میگا فوڈ پارک کے ذریعہ اتر پردیش کے ہزاروں لوگوں کو روزگارملنے والا تھا. لیکن اب بابا رام دیو کی کمپنی پتنجلی اپنے میگا فوڈ پارک کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی بات کر رہی ہے. ذرایع کے مطابق یوگی حکومت اور پتنجلی کے درمیان کچھ تنا تنی ہے جسکی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔ کمپنی کے ایم ڈی نے پروجیکٹ دوسری ریاست میں منتقل کرنے کا اعلان کیا۔
ایک حیران کر دینے والی خبر سامنے آ رہی جس میں کہا گیا ہے کہ بابا رام دیو کی کمپنی پتنجلی نے اپنے میگا فوڈ پارک کو اتر پردیش سے کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایک پرائیویٹ میڈیا چینل سے بات چیت کے دوران یہ انکشاف پتنجلی کے منیجنگ ڈائریکٹر آچاریہ بالاکرشنن نے کیا ہے۔
انھوں نے اعلان کیا ہے کہ اب یہ پروجیکٹ اتر پردیش کی جگہ کسی دوسری جگہ شروع کیا جائے گا، اور ایسا اس لیے کیونکہ یوگی حکومت ریاست میں صرف دھینگا-مستی کر رہی ہے۔ اس حکومت میں کوئی بھی ترقیاتی یا تعمیری کام نہیں ہو رہا۔